ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور سڑک تعمیر ی کام میں دیری کو لے کر عوامی برہمی : تعمیراتی کام کی جگہ پر ‘کرونا ایفکٹ‘ کا بورڈ نصب

مرڈیشور سڑک تعمیر ی کام میں دیری کو لے کر عوامی برہمی : تعمیراتی کام کی جگہ پر ‘کرونا ایفکٹ‘ کا بورڈ نصب

Thu, 19 Mar 2020 20:57:33    S.O. News Service

بھٹکل:19؍مارچ(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور میں جاری سڑک تعمیری کام کی وجہ سے پوراسال عوام  کو پریشانی جھیلنی پڑرہی ہے۔ تعمیری کام کے نام پر جہاں تہاں کھودے ہوئے گڑھے ،ایسے ہی چھوڑ دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے چلنا پھرنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔ عوام نے متعلقہ جگہ پر کروناوائرس کا بورڈ نصب کرتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہارکیاہے۔

مرڈیشور میں جاری سڑک تعمیری کام کی لاگت 13.3کروڑر وپیوں کی ہے، لیکن یہاں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے ، کوئی اصولوں کی پابندی نہیں ہورہی ہے۔ گڑھے  کب ہونگے، کانکریٹ کب پڑے گا، کسی سوال کا جواب نہیں ہے۔ البتہ کام مہینوں سے جاری ہی ہے۔مقامی لوگ کہہ رہے ہیں کہ جس کام کو  2018میں ہی ختم ہوناتھا  وہ ابھی تک جاری ہے ۔کونسا سرکاری محکمہ اس کی ذمہ داری قبول کیا ہے بتانے والا تک نہیں ہے۔ ضلع پنچایت سی ای اؤ سے لے کر بھٹکل اے سی تک کام ختم کرنے کے متعلق میٹنگیں منعقد ہوئیں ،کوئی فائدہ نہیں ۔ اسی طرح اندرونی نالیوں کو بھی لے کر سرکاری افسران گہری نیند میں ہیں۔ عوامی نمائندوں کو نظر بھی نہیں آرہاہے۔ جس کے نتیجے میں عوام روزانہ سزا بھگت رہے ہیں۔

کرونا ایفکٹ: سڑک تعمیری کام کو لے کر اپنی تمام تر کوششوں سے کوئی فائدہ نہ ہونے سے ناراض عوام نے تعمیراتی کام کی جگہ پر’کرونا ایفکٹ ‘ کا بورڈ نصب کرکے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بورڈ میں عوامی نمائندوں اور افسران  کو بھی دھتکاراگیا ہے، اور تاکید کی گئی ہے کہ کوئی بھی اس کو نہ نکالیں۔ اگر کوئی بورڈ نکالنےکی کوشش کرے گا توکرونا وائرس اس کا پیچھا کئے جانے کی تنبیہ کی گئی ہے۔


Share: